مقامی حکومتوں کو ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانا مشن ہے ، عنایت اللہ

مقامی حکومتوں کو ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانا مشن ہے ، عنایت اللہ

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئروزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے تین درجی مقامی حکومتوں کو مستحکم،پائیدار اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے قیام کی معمار ہے اور اس کو ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانا ہمارامشن ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کے روز فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفدکی قیادت پاکستان اور افغانستان کے لئے ڈویژن کے ہیڈکر رہے تھے۔عنایت اللہ نے وفد کو مقامی حکومتوں کے قیام اور اس کو مضبوط بنانے کے لئے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں حکومت نے پراونشل فنانس کمیشن اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کا قیام عمل میں لایا ہے۔ضلعی ،تحصیل اور ویلج کونسلوں کو پیسے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ کونسلروں کی تربیت کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کی ترقیاتی سکیموں کی نگرانی اور معائنہ کے لئے بھی ایک جامع نظام بنایا تاکہ ترقیاتی عمل میں شفافیت لائی جاسکے۔انہوں نے جرمن حکومت کی طرف سے صوبائی حکومت کو مددفراہم کرنے پر انکے کردار کو سراہا۔ جرمن وفد نے صوبائی وزیر کو مقامی حکومتوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -