شانگلہ میں تیز بارش اور ژالہ باری ،موسم خوشگوار

شانگلہ میں تیز بارش اور ژالہ باری ،موسم خوشگوار

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار،سیاحوں کا امد شروع،ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان،شانگلہ کی سیاحتی مقامات یخ تنگی۔شہیدی سر۔شانگلہ ٹاپ۔جابہ میں یخ بستہ ہوائیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی رات شانگلہ اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ،رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک نے بجلی کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے شانگلہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -