موبی لنک ایکسچینج میں آتشزدگی کے باعث تجارتی حلقوں‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہ

موبی لنک ایکسچینج میں آتشزدگی کے باعث تجارتی حلقوں‘ عوام کو شدید مشکلات کا ...

  

ا

ملتان(کامر س رپورٹر) ملتان میں موبلنک ایکسچینج میں لگنے والی آگ کے باعث کاروباری حلقوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کاروباری معاملات بھی شدید متاثر ہوئے اور روزمرہ کے کام ٹھپ ہو کر رہے گئے جس کی وجہ سے خاص طور پر تجارتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں بہت سے معاملات فون کے ذریعے ہی چلائے جاتے ہیں اور دوسرے شہروں سے آرڈر اور لین دین کے کام بھی موبائل سے ہی کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ عوام کو بھی سارا دن اپنے پیاروں کی خبر لینے کیلئے دوسری کمپنیوں کا سہارا لینا پڑا عوام کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کرنے چاہئیں تاجروں کا کہنا تھا کہ موبلنک کو اپنے کسٹمرز کا خیال کرنا چاہیے اور اس طرح کے حالات سے بچنے کیلئے سسٹم کو بہتر کرنا چاہیے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی کی جاسکے ان کا کہنا تھا کہ موبلنک کو چاہیے کہ جلد از جلد اس خرابی کو دور کرے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -