ملتان میں موبی لنک ایکسچینج کے مین سوئج کنٹرول مین آتشزدگی ، 2200ٹاور متاثر

ملتان میں موبی لنک ایکسچینج کے مین سوئج کنٹرول مین آتشزدگی ، 2200ٹاور متاثر

  

 ملتان (جنرل رپورٹر+نمائندگان) معروف سیلولر کمپنی موبی لنک کا حسن پروانہ میں واقع مین سوئچ کنٹرول سگنل سدرن پنجاب شارٹ سرکٹ سے جل گیا جس کے باعث موبی لنک کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان، آگ لگنے سے 22سو ٹاور متاثر، صارفین کا ملتان کے 86شہروں سے رابطہ منقطع، 24گھنٹوں میں موبی لنک کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے خسارے کا سامنا، ذرائع کے مطابق سیلولر کمپنی موبی لنک کا حسن پروانہ کالونی میں واقع مین سوئچ کنٹرول اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث جل گیا۔ کمیونیکیشن بند ہونے سے ایبٹ آباد، احمد پور شرقیہ، عارف والا، اٹک، بہاولنگر، بھکر، بُنی، چکوال، چارسدہ، چنیوٹ، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، درویش، ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد، گھوٹکی، گلگت، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، ہنزہ، جلال پور پیروالا، جام شورو، جھنگ، جہلم، کاغان، کالام، قصور، خانیوال، کوہستان، کوٹ ادو، لیہ، لودھراں، مدھیان، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، مظفرگڑھ، ملتان، ننکانہ، ناران، نورووال، نوشہرو فیروز، اوکاڑہ، اوڑک زئی، ایجنسی، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، راولا کوٹ، ساہیوال، سرگودھا، شانگلہ، شیخوپورہ، شورکوٹ، شجاع آباد، سیالکوٹ، سکردو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ موبی لنک ذرائع کے مطابق کمیونیکیشن کو گزشتہ شب 12بجے تک بحال کرنے کا کہا گیا تھا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق مقامی موبائل کمپنی موبی لنک کے ملتان ریجن کے مین سوئچنگ سسٹم روم میں گزشتہ سے پیوستہ شب آگ لگنے سے ملتان ریجن کے علاقے مظفر گڑھ، کوٹ ادو ، ڈیرہ غازیخان، لیہ سمیت دیگر نزدیکی علاقوں میں موبی لنک کی سروس معطل ہو گئی سروس معطل ہونے پر ان علاقوں کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ رات سے موبی لنک کمپنی کے ملتان سوئچنگ سنٹر میں اچانک آگ لگنے سے ملتان ڈویژن میں سروس بند ہوگئی،جسکی وجہ سے ہزاروں صارفین کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،دوسری طرف ٹیکنیکل ٹیم شام گئے تک سروس کی بحالی کیلئے کوشش کرتی رہی۔ پپلی سے نمائندہ خصوصی کیمطابق پپلی کے نواحی علاقہ پُٹھہ راجباہ 36,38,40,214,57.56,58,48پُل اور دیگر سینکڑوں دیہاتوں میں تین روز سے جاز کمپنی کے ٹاور بند ہیں جو ابھی تک فعال نہیں ہوسکے ۔جس کی وجہ لو گ اپنے پیاروں سے رابطہ اور انٹرنیٹ جسی سہولت سے بھی محروم ہیں۔لیاقت پور سے نامہ نگار کیمطابق جاز سیلولرکمپنی کے ذرائع کے مطابق جازکے ملتان میں قائم مین ٹاور میں آتشزدگی کے باعث ملتان ،بہاولپور ڈویثرن اور ضلع رحیم یارخان کے صارفین متاثر ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق کمپنی کے انجینئرزسگنلز بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ادھر طلبہ ،طالبات ،اساتذہ ،والدین ،مسافر صارفین ،تجارتی و صحافتی حلقوں اور سول سوسائٹی کے ان لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی لاحق ہے۔

آتشزدگی

مزید :

کراچی صفحہ اول -