پاک، چین دوستی سے پورے خطے کے لوگ مستفید ہوتے ہیں: پرویز رشید

پاک، چین دوستی سے پورے خطے کے لوگ مستفید ہوتے ہیں: پرویز رشید
پاک، چین دوستی سے پورے خطے کے لوگ مستفید ہوتے ہیں: پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سے پورے خطے کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان اور چین نے امن کیلئے مل کر کام کیا ہے اور اب اقتصادی راہداری کا سفر بھی شروع ہو چکا ہے جس سے پورا خطہ ہی مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2 ممالک کی ترقی سے پوری دنیا ہی مستفید ہوتی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ اس خطے کو بہت سی بندرگاہوں کی ضرورت ہے، بندرگاہیں خطے کے لوگوں کے دلوں کو آپس میں جوڑیں گی کیونکہ فاصلے کم ہونے سے دل قریب ہوتے ہیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -