میزائل حملے میں نعشیں اور گاڑی جل گئی، پاسپورٹ، شاختی کارڈ کیسے محفوظ رہے: وزیر داخلہ بلوچستان

میزائل حملے میں نعشیں اور گاڑی جل گئی، پاسپورٹ، شاختی کارڈ کیسے محفوظ رہے: ...
میزائل حملے میں نعشیں اور گاڑی جل گئی، پاسپورٹ، شاختی کارڈ کیسے محفوظ رہے: وزیر داخلہ بلوچستان

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ڈی این اے رپورٹ آنے پر حتمی فیصلہ کر سکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں گاڑی کو چاغی کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ نعشیں جل گئیں تو پاسپورٹ کیسے سلامت ہے اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ میزائل حملے میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیسے محفوظ رہا ہر سطح پر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں پاکستان کی سالمیت کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -