شہباز شریف کے داماد نے 23کروڑکا غبن کیا:سابق فنانس آفیسر پی ای ڈی

شہباز شریف کے داماد نے 23کروڑکا غبن کیا:سابق فنانس آفیسر پی ای ڈی
شہباز شریف کے داماد نے 23کروڑکا غبن کیا:سابق فنانس آفیسر پی ای ڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب میں کروڑوں روپے کے غبن میں ایک اور بڑا نام سامنے آگیا۔

انگریزی جریدے ’دی نیشن‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ میں 230ملین روپےکے غبن میں ملوث ہیں۔یہ انکشاف پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف فنانس آفیسراکرام نوید نے اپنے وکیل کے ذریعے جوڈیشل مجسٹریٹ اشرف گوندل کے سامنے کیا۔
اکرام گوندل کے وکیل نے جج کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے داماد علی عمران پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ میں 230ملین تقریبا 23کروڑروپے کے غبن میں ملوث ہیں۔انہوں نے جج کو بتایا کہ 120ملین روپے براہ راست علی عمران کے اکاونٹ میں جمع کروائے گئے۔ اس سب میں علی عمران ملوث ہیں لیکن اس حوالے سے درج دومختلف آیف آئی آرز میں کسی نے ان کو نامزد کرنے کی جسارت نہیں کی.

اسی بارے میں ۔۔وزیر اعلیٰ پی ای ڈی فراڈ سے آگاہ، تحیققات کیلئے انہوں نے ذاتی طور پر کوشش کی:پنجاب حکومت
۔اینٹی کرپشن حکام نے اکرام گوندل کے ریمانڈ میں مزید توسیع مانگی جس پر اکرام گوندل کے وکیل نے جج سے کہا کہ میرے موکل کا پہلے بھی دو بار ریمانڈ لیا گیا لیکن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ان پر الزامات ثابت نہیں کر سکی۔اور اب پھر تیسری بار ان کا ریمانڈ طلب کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹ پی اے سی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق علی عمران نے مذکورہ رقم پلازوں میں انویسٹ کی جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں فلیٹس بھی خریدے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعداکرام گوندل کو تین دن کے ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ علی عمران پہلے بیکری ملازم پر تشدد کے کیس میں بھی ملوث رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -