قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرامرحلہ 30 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرامرحلہ 30 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا
قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرامرحلہ 30 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کیلئے 30 مئی کو لاہور میں کرکٹ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج متوقع ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم ایبٹ آباد میں پاک فوج کی زیر نگرانی تربیت کررہی ہے جس میں آرمی کے ٹرینرز کرکٹ پلیئرز کی فٹنس بہتر بنانے میں مدد کررہے ہیں۔ کاکول اکیڈمی میں لگایا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ 27 مئی کو ختم ہوگا جس کے بعد 30 مئی کو لاہور میں کرکٹ کیمپ لگایا جائے گا ۔ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا ہے جبکہ پی سی بی چیئرمین کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر کی آج لاہور میں پریس کانفرنس متوقع ہے جس میں کیمپ کے دوسرے مرحلے کیلئے ابتدائی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -