کوئٹہ سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر ارشاد کھوسہ چمن سے بازیاب

کوئٹہ سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر ارشاد کھوسہ چمن سے بازیاب
کوئٹہ سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر ارشاد کھوسہ چمن سے بازیاب

  

کوئٹہ (آن لائن ) کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ چمن سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ کو 9 مئی کو جناح ٹاﺅن کے قریب سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواءکیا تھا اور گزشتہ روز وہ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ چند روز قبل صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد ترین کو بھی پشین کے علاقے سے اغواءکیا تھا ان کی بازیابی کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -