فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف درخواست، عدالت نے وکلاءکو بحث کیلئے طلب کر لیا

فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف درخواست، عدالت نے وکلاءکو بحث کیلئے طلب کر لیا
فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف درخواست، عدالت نے وکلاءکو بحث کیلئے طلب کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف کیس میں بحث کیلئے وکلاءکو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

لاہور ہائیکورٹ میں فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاءکو بحث کیلئے طلب کیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کسی فلم پر پابندی نہیں لگا سکتا اور صرف اسلام آباد میں ہی کسی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سنسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی تھی لیکن ایک شکایت پر فلم پر پابندی لگا دی گئی۔ عدالت وفاق کی جانب سے فلم پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

لاہور -