شادی سے واپس آنیوالی ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 خواتین جاں بحق

شادی سے واپس آنیوالی ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 خواتین جاں بحق
شادی سے واپس آنیوالی ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 خواتین جاں بحق

  

شیخوپورہ  (ویب ڈیسک) شیخوپورہ حافظ آباد روڈ پر ہرن مینار کے قریب شادی کی تقریب سے واپس آنے والی ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر گئی جس کے نتیجہ میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 16مرد خواتین شدید زخمی ہو گئے جن میں 5کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جنڈیالہ روڈ سے دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد واپس آنے والی ویگن تیز رفتار ٹریکٹرسے ٹکرا گئی 2 خواتین گلزاراں بی بی، نائلہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ 16مرد خواتین صدف بی بی، فائقہ ، آسیہ سمیت زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک خواجہ زاہد عباس ٹریفک پولیس عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امدا د کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کے علاوہ حادثہ کاسبب بننے والی ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -