وکیل کے چیمبر میں آنےوالی سائلہ خاتون سے منشی کی زیادتی

وکیل کے چیمبر میں آنےوالی سائلہ خاتون سے منشی کی زیادتی
 وکیل کے چیمبر میں آنےوالی سائلہ خاتون سے منشی کی زیادتی

  

ننکانہ صاحب  (ویب ڈیسک) وکیل کے منشی نے چیمبر میں آنے والی سائلہ کو زبردستی بے آبرو کردیا۔ بچیکی کی خاتون بشریٰ بی بی نے تھانہ سٹی ننکانہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب میں ایک کیس کے سلسلہ میں رائے اقبال ایڈووکیٹ کے چیمبر میں گئی جہاں پر رائے اقبال کا منشی عبدالقیوم موجود تھا جس نے مجھے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے بشریٰ بی بی کی مدعیت میں ملزم عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ میں دو خواتین سے زیادتی، لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر میں لیاقت نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کی بیٹی (س) کے ساتھ زیادتی کی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کالاشاہ کاکو میں رشید اور دو ساتھیوں نے خاتون (ف) کے ساتھ زیادتی کی۔ کوٹ پنڈی داس میں عبداللطیف کے 10 سالہ بیٹے ساتھ اعظم نے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 281گ۔ ب میں شہباز کی اہلیہ نذیراں بی بی سے لیاقت وغیرہ سات افراد نے زیادتی کی اور چک نمبر 215 گ۔ ب میں رخسانہ بی بی سے آصف وغیرہ دو افراد نے زیادتی کی۔ وہاڑی میں نواحی گاﺅں 95 ڈبلیو بی کی بستی اسلام آباد کی غریب محنت کش خاتون (شازیہ بی بی زوجہ ذوالفقار نے ڈی پی او وہاڑی غازی صلاح الدین کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز گھر سے باہر محنت مزدوری کے لئے گئی تھی، نوجوان عثمان عرف مانا ہمارے گھر زبردستی داخل ہو گیا اور مبینہ طور پر میری 9 سالہ بیٹی سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ نورپورہ کے اسلم کا کمسن بھتیجا کاشف گھر کے باہر کھیل رہا تھا ملزم ساجد بچے کو سے زبردستی زیادتی کرنے لگا۔ جھنگ میں غلام عباس نے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا پانچ ماہ قبل خالد اور ناصر عباس نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی (س۔ن)کو مبینہ طور پر اغواءکر لیا خالد نے اس کی بیٹی سے زیادتی کی۔

مزید :

ننکانہ صاحب -