ملا اختر منصور کی ہلاکت :وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ملا اختر منصور کی ہلاکت :وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
ملا اختر منصور کی ہلاکت :وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار آج شام 5بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ طالبان سربراہ ملا اختر منصو ر کی ہلاکت کے حوالے سے حقائق میڈیا کے سامنے رکھیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ عمران فاروق قتل کیس اور سرفراز مرچنٹ کے انکشافات کے بعد ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو اگاہ کریں گے ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

طالبان سربراہ ملا اختر منصور کو پاک افغان سرحد کے قریب احمد وال کے مقام پر نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد امریکہ ، نیٹو ، افغان حکومت اور دیگر ممالک کی جانب سے اس کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی مگر پاکستانی دفتر خارجہ اس حوالے سے خاموش تھا اور ہلاکت کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی تھیں تاہم آج وفاقی وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے دوران اس اہم ایشو پر حکومتی موقف سے میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے دو روز قبل سکاٹ لینڈ یارڈ کی 6 رکنی ٹیم پاکستان پہنچی تھی جس نے ملزمان سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے اور وزارت داخلہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -