انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعظم کوجون میں ممکنہ احتجاج یا دھرنے سے متعلق خبردار کردیا

انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعظم کوجون میں ممکنہ احتجاج یا دھرنے سے متعلق ...
انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعظم کوجون میں ممکنہ احتجاج یا دھرنے سے متعلق خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹرشاہدمسعود نے انکشاف کیاہے کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک نے وزیراعظم نوازشریف کو اطلاع دی ہے کہ جون کے پہلے ہفتے یا پہلے 10دنوں میں ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان آرہے ہیں اور 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی برسی ہوگی جس کے ساتھ ہی کوئی دھرنا یا کوئی بڑی تحریک شروع ہوسکتی ہے اور یہ خبردرست بھی ہے ۔
اے آروائے نیو زکے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہدمسعود کاکہناتھاکہ وزیراعظم کسی اور سوچ میں ہیں ، انٹیلی جنس اداروں کے طرف سے اُن کے پاس نئے دھرنوں یااحتجاج کی خبریں آرہی ہیں ، اُدھر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی طلب کرلیا جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار، شریف فیملی اور دیگر قریبی لوگوں کو بھی گھربھجوانے پر کام شروع کردیا، الیکشن کمیشن میں ایسی ہی درخواستیں دائرکررہے ہیں جن پر پہلے ہی پانچ چھ ارکان گھرجاچکے ہیں کہ آپ نے گوشواروں میں غلط بیانی سے کام لیا اور آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے ۔

مزید :

اسلام آباد -