ساہیوال کول پاور دنیا کا تیز ترین منصوبہ قرار،کریڈ ٹ شہباز شریف کے نام

ساہیوال کول پاور دنیا کا تیز ترین منصوبہ قرار،کریڈ ٹ شہباز شریف کے نام
ساہیوال کول پاور دنیا کا تیز ترین منصوبہ قرار،کریڈ ٹ شہباز شریف کے نام

  

لاہور(این این آئی)پنجاب میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاہم چینی انجینئرز نے 1300 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھنے کے باعث اسے دنیا کا تیز ترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس پر برق رفتاری سے کام کیے جانے کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیا ہے۔ قبل ازیں قائداعظم سولر پارک کا منصوبہ بھی برق رفتاری سے مکمل کیا گیا۔ پنجاب حکومت بھکی، شیخوپورہ میں بھی 1180 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کا منصوبہ لگا رہی ہے اوریہ منصوبہ اگلے برس کے اختتام تک مکمل ہوگااور سستی بجلی ملے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آئندہ 2 سالوں میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔

مزید :

لاہور -