اے ٹی ایم مشینوں پر اسکینر لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

اے ٹی ایم مشینوں پر اسکینر لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار
اے ٹی ایم مشینوں پر اسکینر لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

  

لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم نے اے ٹی ایم مشینوں پر خفیہ کیمرے اور اسکینر لگا کر شہریوں کی رقم لوٹنے والے گروہ کے مرکزی ملزم محمد عرفان کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے متعدد جعلی اے ٹی ایم کارڈ، اسکینر اور خفیہ کیمرے بھی برآمد کر لئے۔ گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سید شاہد حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شکایت موصول ہوئی کہ مختلف بینکوں سے جعلی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے رقم نکلوا کر فراڈ کئے گئے ہیں جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ خفیہ کیمرے اور اسکینر لگا کر اے ٹی ایم کارڈ کا کوڈ حاصل کر لیا جاتا ہے جس کے بعد جعلی اے ٹی ایم کارڈ بناکر رقم نکلوائی جاتی ہے۔ ایف آئی اے نے گزشتہ روز ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -