بازار سے خریدی گئی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر

بازار سے خریدی گئی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر
بازار سے خریدی گئی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر

  

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)لاہور روڈ کی آبادی خانپور میں دودھ دہی کی ایک دکان سے خریدی جانیوالی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ محنت کش عمران دودھ فروش سے دہی کی لسی بنوا کر گھر لایا جہاں اس کی بیوی زرینہ، بیٹیوں رخسانہ ، کلثوم ، خدیجہ اور فاطمہ اور کمسن بیٹے ابوبکرکی یہ لسی پیتے ہی حالت غیر ہوگئی اور انہوں نے قے شروع کردی۔ دو بیٹیاں بے ہوش ہوگئیں خدشہ ہے کہ لسی میں مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز شامل کردی گئی۔

مزید :

شیخوپورہ -