موسم گرما کی تعطیلات،حکومتی احکامات نہ ماننے والے سو سکولوں کے خلاف کارروائی کی:رانا مشہود

موسم گرما کی تعطیلات،حکومتی احکامات نہ ماننے والے سو سکولوں کے خلاف ...
موسم گرما کی تعطیلات،حکومتی احکامات نہ ماننے والے سو سکولوں کے خلاف کارروائی کی:رانا مشہود

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود علی خان نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں 96فیصد سکول بند پڑے ہیں ،صرف وہ سکولز کھلے ہوئے ہیں جہاں امتحانات ہو رہے ہیں۔حکومتی فیصلوں کو نہ ماننے والے سو سے زائد سکولوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کے اعلانات کے باوجود کئی سکولز کے کھلے رہنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 96فیصد سکولز بند پڑے ہیں البتہ جن سکولز میں بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں انہیں کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران حکومتی فیصلے نہ ماننے والے سو سے زائد سکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے صرف فیصل آباد کے 26سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔کچھ اور سکولز بھی کھلے تھے ان کو نوٹس جا ری کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومتی فیصلوں کو نہ ماننے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔3ماہ کی اکٹھی فیس لینے پر بھی سکولوں کو کارراوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں کھلنے والے سکولوں کو بھاری جرمانے اور سیل کریں گے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -