پاکستان میں چینی ٹی وی نشریات دکھانے کی اجازت

پاکستان میں چینی ٹی وی نشریات دکھانے کی اجازت
پاکستان میں چینی ٹی وی نشریات دکھانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے پاکستان ٹیلیویژن فاﺅنڈیشن کو سی سی ٹی وی نیوز اور سی سی ٹی وی نائن ڈاکومنٹری کو پاکستان میں ڈسٹری بیوشن رائٹس کے اجراءکی بھی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت پاکستان ناظرین چین کے سرکاری ٹی وی چینلز با آسانی دیکھ سکیں گے۔ پیمرا کے مطابق اس فیصلہ میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی، سیکرٹری داخلہ عارف احمد چیئرمین ایف بی ار نثار محمد خان ، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور پنجاب و پختونخوا سے ارکان نرگس ناصر اور شاہین حبیب اللہ نے شرکت کی۔ پیمرا نے نیوٹی وی چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور آن ائیر معافی نشر نہ کرنے کی صورت میں چینل کی نشریات 26 مئی 2016 کو شام 4 بجے معطل کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ چینل کو یہ جرمانہ پروگرام ”عجیب سا “ میں قندیل بلوچ کے تضحیک آمیز الفاظ نشر کرنے پر کیا تھا ۔ اتھارٹی نے اے آر وائی زندگی کی کیٹگری کو کوکنگ سے انٹر ٹینمنٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ ڈی ٹی ایچ کے لائسنسوں کے معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جو تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی کے یکم جون کو اگلے اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی ۔ اتھارٹی نے 8یونیورسٹیون نمل ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آف کراچی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے نان کمرشل ایف ایم ریڈیو سٹیشن لائسنسون کی مزید پانچ سال کیلئے تجدید کی بھی منظوری دی ۔

مزید :

اسلام آباد -