سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے

سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے
سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے

  

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار مزید 2بچے دم توڑ گئے۔

نیو نیوز کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث بیمار مزید دو بچے آج دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 290تک جا پہنچ ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انکا علاج جاری تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 6سال کے درمیان ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سول ہسپتال میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 40سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی موزی امراض میں مبتلا بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے تاہم ان بچوں میں بعض کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید :

تھرپارکر -