پاک ایران سرحد کے زیرو پوائنٹ پر مشترکہ بازار کے قیام کا فیصلہ

پاک ایران سرحد کے زیرو پوائنٹ پر مشترکہ بازار کے قیام کا فیصلہ
پاک ایران سرحد کے زیرو پوائنٹ پر مشترکہ بازار کے قیام کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ  (ویب ڈیسک) پاک ایران سرحدی حکام کو ریگولر بارڈر میٹنگ ایران کے سرحدی شہر میر جاوا میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پر کانی نے کی ، میٹنگ میں دہشت گردی ، منشیات انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے زیرو پوائنٹ کے مقام پر مشترکہ بازار کا قیام عمل میں لایا جائیگا جہاں پر دونوں ممالک کے تاجرج اپنی اشیا کی نمائش اور خرید فروخت کر سکیں گے۔

مزید :

کوئٹہ -