روس نے امریکی ڈرون حملے کو اسلام آباد کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیدیا

روس نے امریکی ڈرون حملے کو اسلام آباد کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیدیا
روس نے امریکی ڈرون حملے کو اسلام آباد کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیدیا

  

کابل / ماسکو (آئی این پی) روس نے طالبان کے امیر منصور پر ڈرون حملے کو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، پیر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابولوف نے کہا ہے کہ ملا منصور اختر کو ہلاک کرنے کیلئے حملہ مبینہ طورپر پاکستان کے اندر کیا گیا جو اسلام آباد کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے کہا کہ سراج الدین حقانی جنھیں ملامنصور کا ممکنہ جانشین خیال کیا جارہا ہے طالبان کی قیادت میں سب سے زیادہ سخت گیر رہنما سمجھے جاتے ہیں جو مستقبل میں سب کیلئے زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -