نشترکالونی: بیوی کو چھریوں سے زخمی کر کے بھاگنے والے رکشا ڈرائیور کی لاش برآمد

نشترکالونی: بیوی کو چھریوں سے زخمی کر کے بھاگنے والے رکشا ڈرائیور کی لاش ...
نشترکالونی: بیوی کو چھریوں سے زخمی کر کے بھاگنے والے رکشا ڈرائیور کی لاش برآمد

  

لاہور (ویب ڈیسک) نشتر کالونی میں دوروز قبل بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر کے فرار ہونے والے رکشا ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی ہے، 45 سالہ عبدالغفور زیر تعمیر مکان سے مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ایس پی ماڈل ٹاﺅن مستنصر فیروز کے مطابق نشتر کالونی بی بلاک کا رہائشی رکشا ڈرائیور عبدالغفور دو روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر کے گھر سے فرار ہو گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق عبدالغفور کی ہلاکت کی وجوہات پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

مزید :

لاہور -