ینگ ڈاکٹر ز کا تنخواہیں نہ ملنے پر حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ینگ ڈاکٹر ز کا تنخواہیں نہ ملنے پر حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ینگ ڈاکٹر ز کا تنخواہیں نہ ملنے پر حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہیں نہ ملنے پر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس کے باہر علامتی دھرنا دیتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے میں شریک شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان کی تنخواہوں میں کئی ماہ قبل اضافہ بھی کیا تھا لیکن ہسپتال انتظامیہ اس اضافہ کی بجائے انہیں تنخواہیں ہی نہیں دی جارہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ہزاروں ڈاکٹرز پریشانی میں مبتلا ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -