امریکہ کو پاکستانی سرزمین پر حملوں کی اجازت مشرف نے دی تھی: حناربانی کھر

امریکہ کو پاکستانی سرزمین پر حملوں کی اجازت مشرف نے دی تھی: حناربانی کھر
امریکہ کو پاکستانی سرزمین پر حملوں کی اجازت مشرف نے دی تھی: حناربانی کھر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی سرزمین پر حملوں کی ہمت اس لئے ہے کہ مشرف دور میں بغیر کسی تحریری معاہدے کے اسے حملوں کی اجازت دی گئی تھی۔ جب ریاست اپنی خودمختاری کسی اور کے حوالے کر دے تو کوئی ریڈ لائن باقی نہیں رہ جاتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد واقعہ میں بھی اجازت نہیں لی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اسامہ کی موجودگی کے باعث دنیا کی انگلیاں پاکستان کی جانب ہی اٹھتی تھیں اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے اور ولی محمد نامی شخص کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پاکستانی نکلا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -