کراچی کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، 22لاکھ بچے مستفید ہونگے

کراچی کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، 22لاکھ بچے مستفید ...
کراچی کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، 22لاکھ بچے مستفید ہونگے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کراچی کے چھ اضلاع میں آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں پولیو مہم کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے جس دوران 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ اس موقع پر 5ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار رضاکاروں کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر پانچ میں انسداد پولیومہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے جبکہ پچھلی مہم میں رونما ہونے والا واقعہ افسوسناک تھا۔

سیکریٹری ہیلتھ احمد بخش ناریجو نے سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی پولیو مہم محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے فورا بعد خسرہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے.

مزید :

کراچی -