امریکی ڈرون حملہ: صوبہ ہلمند کے گورنر رہنے والے طالبان کمانڈر ملا منان ہلاک

امریکی ڈرون حملہ: صوبہ ہلمند کے گورنر رہنے والے طالبان کمانڈر ملا منان ہلاک
امریکی ڈرون حملہ: صوبہ ہلمند کے گورنر رہنے والے طالبان کمانڈر ملا منان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے زیرسایہ ہلمند کے گورنر رہنے والے ملا منان امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق اتوار کو رات گئے افغانستان کے ضلع مارجہ میں طالبان کمانڈ رملا منان اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے۔صوبائی پولیس سربراہ جنرل آغا نور کینتوز نے منان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کے وقت منان اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے تھے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کو ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنرل نور کا مزید کہنا تھا کہ ان پر ہونے والافضائی حملہ دہشت گردوں کی مذکورہ ضلع سے سرکوبی کیلئے 6روز قبل شروع ہونے والے خنجار آپریشن کا حصہ تھا۔طالبان کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔
خیال رہے کہ اتوار کو رات گئے ہونے والے اس حملے میں 8عسکریت پسند مارے گئے تھے۔افغان وزارت دفاع کےمطابق اس آپریشن میں سات دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ آئی ای ڈی بنانے والی ایک فیکٹری تباہ کر دی گئی جبکہ اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں۔