”ولی محمد “ کو ایرانی ویزا کی تصدیق، کاپی مل گئی

”ولی محمد “ کو ایرانی ویزا کی تصدیق، کاپی مل گئی
”ولی محمد “ کو ایرانی ویزا کی تصدیق، کاپی مل گئی

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ایرانی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے تاہم پاکستانی میڈیا کو ولی محمد کے ایرانی پاسپورٹ کی کاپی مل گئی ہے جس سے ایران کی غلط بیانی پکڑی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جبیری انصاری نے پریس کانفرنس میں ملا منصور کی ایرانی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ملا منصور ایرانی سرحد سے پاکستان میں داخل نہیں ہوئے جبکہ ولی محمد نامی کوئی شخص بھی ایران نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران افغان امن عمل کے حوالے سے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق ولی محمد کے ویزا کی کاپی مل گئی جس پر ایرانی ویزے لگے ہوئے ہیں پہلا ویزا 15 مارچ 2015ءسے 13 جون 2015ءتک کا ہے دوسرا ویزا 6 ماہ کیلئے ملٹی پل ہے جو 14 ستمبر 2015ءسے 12 مارچ 2016ءتک ہے، کرایہ پر حاصل کی گئی کار کی پرچی بھی ملی ہے جس پر 21 مئی 2016ءکی تاریخ درج ہے گاڑی تافتان بارڈر سے کرایہ پر حاص کی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -