وزیراعظم سے درخواست کرونگا عمران کو ایس ایچ او لگادیں: عابد شیر علی

وزیراعظم سے درخواست کرونگا عمران کو ایس ایچ او لگادیں: عابد شیر علی
وزیراعظم سے درخواست کرونگا عمران کو ایس ایچ او لگادیں: عابد شیر علی

  

گوجرانوالہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے گوجرانوالہ میں پہلے ڈیفالٹر ارکان اسمبلی کی بجلی کاٹ دی پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شیخ رشید کا دماغی توازن خراب قرار دے کر شادی مشورہ دے ڈالا اور عمران خان کو تھانیدار بنانے کیلئے وزیراعظم سے درخواست کرنے کا اعلان کرگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی گزشتہ روز گوجرانوالہ میں دھواں دھار آمد، پہلے ڈیفالٹر کے خلاف ایکشن کیا اور ن لیگ کے ایم پی اے سمیت ارکان اسمبلی کے بجائے کنکشن کاٹ ڈالے۔ سوا ارب کی اووربلنگ کی انکوائری کا وعدہ کیا ، ساتھ میں رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ کم کرنے کا وعدہ بھی کرئے۔ عابد شیر علی میڈیا سے گفتگو کرنے آرہے تھے، راستے میں شہریوں نے ان کا گھیرا کرکے بھرپور احتجاج کیا مگر اس سب کے باوجود وفاقی وزیر سیاسی مخالفین کو بالکل نہیں بھولے۔ شیخ رشید کا دماغی توازن خراب قرار دیا اور شادی کا مشورہ بھی دیدیا۔ کپتان کے لئے بھی عابد شیر علی نے نیا کام سوچ لیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -