ڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش نے استعفیٰ دیدیا، وزیرا عظم کی وطن واپسی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش نے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو ارسال کردیا ہےتاہم وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی تک محمد عملیش کا م جاری رکھیں جس کے بعد وہ اپنے دفتر پہنچ گئے ہیں۔
راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران محمد عملیش کے کام کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ استعفیٰ دیکر اپنا چارج ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو سونپ دیں جس پر انہوں نے استعفیٰ پیش کیا ہے مگر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد عملیش ایک ایماندار افسر ہیں اور ملک کو ایسے ایماندار افسران کی ضرورت ہے تاہم وہ وزیر اعظم کی وطن واپسی تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں جس کے بعد محمد عملیش آج دفتر پہنچ گئے ہیں۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ، ڈی جی ایف آئی اور وزارت داخلہ کے اہم حکام شامل تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران چودھری نثار علی خان نے محمد عملیش کی کارکردگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انکی سربراہی میں ایف آئی اے کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے تاہم اس پر محمد عملیش نے چودھری نثار سے کہا تھا کہ اگر وہ کارکردگی سے مطمئن نہیں تو انہیں نوکری سے ہٹا سکتے ہیں ۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
جواب میں وزیر داخلہ نے محمد عملیش کو ہدایت کی تھی کہ وہ چارج ڈی جی امیگریشن کے حوالے کردیںاور اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھیج دیں اور تب تک کام جاری رکھیں۔جس پر آج محمد عملیش نے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔