چین نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کارکن بننے سے روکنے کیلئے مزاحمت سخت کر دی

چین نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کارکن بننے سے روکنے کیلئے مزاحمت سخت کر ...
چین نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کارکن بننے سے روکنے کیلئے مزاحمت سخت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے سے روکنے کیلئے مزاحمت سخت کر دی ہے۔ پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ فرانس کو این بی ٹی پر دستخط نہ کرنے کے باوجود نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا گیا۔ بھارت کو بھی این ایس جی کا رکن بنایا جائے۔ روزنامہ نوائے قت کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فرانس نیوکلیئر سپلائر گروپ کا بانی رکن ہے اس کا بھارت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ جس ملک نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے اسکی طرف سے این ایس جی کا رکن بننے کی سخت مخالفت کی جائیگی۔

مزید :

اسلام آباد -