آرمی چیف سے چیک ریپبلک کے سربراہ جنرل جوزف کی ملاقات
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف نے ملاقات کی۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے۔ چیک ریپبلک کے فوجی سرفراہ جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں