تحریک انصاف نے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی

تحریک انصاف نے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع ...
تحریک انصاف نے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ملا منصور کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔تحریک التواء میں قومی سلامتی اور جغرافیائی حدود کولاحق خطرات پر ایوان میں خصوصی بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کر ادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہیں ۔تحریک التواءڈاکٹر شیریں مزاری، ساجدہ ذوالفقار، منزہ حسن ، نفیسہ خٹک، ڈاکٹر عارف علوی اور جنید اکبر کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

تحریک التواءمیں قومی سلامتی اور جغرافیائی حدود کو لاحق خطرات پر ایوان میں خصوصی بحث کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گہا ہے کہ اس واقعے کے بعد کئی اہم سوالات نے جنم لیا ہے ۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم لندن میں کہتے ہیں انہیں حملے کے بعد بتایا گیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نے حملے کے بارے میں پاکستان کو آگاہ کیا تھا ۔تحریک التواءمیں یہ بھی کہا گیا کہ کیسے ایک افغان طالبان رہنما پاکستانی شناختی کارڈ اور ایران اور اماراتی ویزوں کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کا حامل ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی افغان پالیسی مکمل طور پر غیر واضح اور مبہم ہے واقعے کے بعد سول اور عسکری حکام میں سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے شگاف بھی سامنے آیا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی.

مزید :

اسلام آباد -