ڈرون حملے پر جان کیری سے کیا بات ہوئی؟وزیراعظم پارلیمنٹ کو آگاہ کریں:شاہ محمود

ڈرون حملے پر جان کیری سے کیا بات ہوئی؟وزیراعظم پارلیمنٹ کو آگاہ کریں:شاہ ...
ڈرون حملے پر جان کیری سے کیا بات ہوئی؟وزیراعظم پارلیمنٹ کو آگاہ کریں:شاہ محمود

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان کیابات ہوئی اس بارے میں وزیر اعظم کو چاہئے کہ پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پرحکومت کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاناا لیکس کے معاملہ پر وقت ضائع کر رہی ہے۔چیف جسٹس سے پاناما لیکس کی تحقیقات پر سب نے اتفاق کیا ہے لیکن حکومتی ٹی او آرز پر چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ اس سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔

شاہ محمود قریشی نے ملا منصور پر ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ۔اس حوالہ سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے جو گفتگو کی ہے وزیراعظم اس سے پارلیمنٹ کو آگا ہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ کیاہمارے ادارے شاف تحقیقات کرسکتے ہیں۔؟انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -