فضل الرحمان اور سابق صدر پرانے دوست، ملاقات ہو سکتی ہے، ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے: خورشید شاہ

فضل الرحمان اور سابق صدر پرانے دوست، ملاقات ہو سکتی ہے، ڈرون حملہ پاکستان کی ...
فضل الرحمان اور سابق صدر پرانے دوست، ملاقات ہو سکتی ہے، ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے: خورشید شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں، دونوں کی ملاقات ہو سکتی ہے البتہ پارٹی سے اس معاملے پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ چوہدری نثار اختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری ہونے کی وضاحت کریں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات سے متعلق پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں اس لئے دونوں میں ملاقات ہو سکتی ہے جس دوران پانامہ لیکس پر بات چیت ضرور ہو گی۔ سابق صدر پارٹی چیئرمین کے موقف سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمینٹ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت مل گئے تو یہ بدقسمتی ہو گی۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

امریکی ڈرون حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ملکی سلامتی کے خلاف ہے اور یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جس تین ملکوں کے سربراہان مل رہے تھے۔ اختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے اور کب جاری ہوا؟ یہ دونوں معاملات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس کی وضاحت کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -