سندھ حکومت کی بجٹ تجاویز تیار، محصولات کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان

سندھ حکومت کی بجٹ تجاویز تیار، محصولات کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان
سندھ حکومت کی بجٹ تجاویز تیار، محصولات کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے سندھ حکومت نے تجاویز تیار کرلی ہیں جبکہ آئندہ سال محصولات کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی سال 2016-17 کے بجٹ کیلئے سندھ حکومت نے تجاویز تیار کرلی ہیں جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال محصولات کا ہدف پورا نہیں ہوسکے گا اس لیے محصولات کی مد میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد دیہی علاقوں میں خرچ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 730 ارب روپے لگایا ہے جبکہ وفاق سے آمدن کا تخمینہ 578 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔

مزید :

بزنس -