ایک ایسا فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا جسے استعمال کر کے آپ کے بچپن کی یادیں تازہ ہو جائیں گی

ایک ایسا فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا جسے استعمال کر کے آپ کے بچپن کی ...
ایک ایسا فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا جسے استعمال کر کے آپ کے بچپن کی یادیں تازہ ہو جائیں گی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل کمپنی موٹورولا کا ”ریزر“ فون اپنے وقت میں فیشن آئیکون رہا ہے جسے ”کنگ آف فلپ“ کا نام بھی دیا گیا اور پوری دنیا میں اس کے 130 ملین یونٹ فروخت ہوئے۔ اگر آپ بھی اس فون کے دیوانے رہ چکے ہیں تو پھر آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ کمپنی نے ایک بار پھر اس فون کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فون مارکیٹ میں دستیاب ایپل کے آئی فون کی مقبولیت کو دھندلا سکتا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

موٹورولا کی مالک کمپنی ”لینووو“ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ نیا ”ریزر“ فون متعارف کرائے گی جو آپ کو ”نئی جدت کے ساتھ پرانے دنوں کی یاد دلا دے گا“۔ زبردست بات یہ ہے کہ اس فون میں پرانا سافٹ وئیر نہیں بلکہ گوگل کا معروف ترین سافٹ وئیر اینڈرائڈ استعمال کیا جائے گا اور سام سنگ سمیت دوسری کمپنیوں کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے فلپ فونز کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماہرین نے ایک بار پھر فلپ فونز کا ٹرینڈ شروع ہونے کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

موٹورولا نے دنیا بھر کے لوگوں کو نئے ”ریزر“ فون کی آمد سے متعلق 90 کی دہائی میں بنائی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے آگاہ کیا ہے جس سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ نئے فون کا ڈیزائن بھی پرانے فون جیسا ہی ہو گا البتہ میں اس میں اینڈرائڈ کے استعمال کیلئے ٹچ سکرین کا اضافہ ضرور کیا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -