دوپہر ہوتے ہی سورج تپنے لگا،سکھر اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44ڈگری پر جا پہنچا

دوپہر ہوتے ہی سورج تپنے لگا،سکھر اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44ڈگری پر جا پہنچا
دوپہر ہوتے ہی سورج تپنے لگا،سکھر اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44ڈگری پر جا پہنچا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ رات لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد آج دوپہر ہوتے ہی سورج نے پھر سے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ملک کے مختلف شہروں میں دوپہر 3بجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں پارہ 44ڈگری تک جا پہنچا ہے ۔

رحیم یار خان اور حیدر آباد میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بہاولپور اور پنجگور میں درجہ حرارت 39ڈگری تک جاپہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ کوٹ ادو میں 38، ملتان میں 37جبکہ ڈی جی خان اور گوادر میں دوپہر 3بجے 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -