عمران خان کا اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار نہ دینا قابل کراہت، شرمناک ، رسوائی کا موجب اور بزدلانہ عمل ہے: بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کا اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار نہ دینا قابل کراہت، شرمناک ، ...
عمران خان کا اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار نہ دینا قابل کراہت، شرمناک ، رسوائی کا موجب اور بزدلانہ عمل ہے: بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار نہ دینے کو انتہائی قابل کراہت، شرمناک ، رسوائی کا موجب، بے شرم اور بزدلانہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن وسیم بادامی نے اپنے پروگرام میں انٹرویو کے دوران پوچھا تھا کہ کیا وہ اسامہ بن لادن کو دہشتگرد سمجھتے ہیں ۔ عمران خان کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ کوئی شخص کسی کیلئے دہشتگرد اور کسی کیلئے حریت پسند ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر جارج واشنگٹن انگریزوں کیلئے دہشتگرد اور امریکیوں کیلئے فریڈم فائٹر تھا۔ عمران خان نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا قصہ ختم ہوچکا ہے اس لیے مجھے اس پر بات نہیں کرنی ۔

عمران خان کے انٹرویو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کا اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار نہ دینا قابل کراہت، شرمناک ، رسوائی کا موجب، بے شرم اور بزدلانہ ہے اور ان سب لوگوں کیلئے توہین آمیز ہے جو شدت پسندانہ سرگرمیوں میں متاثر ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -