فیصل آباد میں وکلاءگردی کا ایک اور واقعہ، پٹواری پر تشدد کر کے لہو لہان کر دیا ، پولیس خاموش

فیصل آباد میں وکلاءگردی کا ایک اور واقعہ، پٹواری پر تشدد کر کے لہو لہان کر ...
فیصل آباد میں وکلاءگردی کا ایک اور واقعہ، پٹواری پر تشدد کر کے لہو لہان کر دیا ، پولیس خاموش

  

ٰفیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں وکلاءگردی کی ایک اور مثال سامنے آگئی جب قانون کے رکھوالوں نے فارم نہ دینے پر پٹواری کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق وکیل تجمل حسین کام کی غرض سے متعلقہ پٹواری کے پاس پہنچا اور اس سے زمین کا ریکارڈ طلب کرنے کیساتھ ایک فارم کا بھی مطالبہ کیا ۔ پٹواری جنت احمد کے انکار پر وکیل نے ساتھیوں کیساتھ ملکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا چہرہ لہو لہان ہو گیا ۔ واقعے کے بعد پٹواریوں کی جانب سے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی گئی مگر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاءگردی کیخلاف پٹواریوں نے دفاتر کو تالے لگا دیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ جب تک مزکورہ وکیل کو ساتھیوں سمیت گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دفاتر میں کام شرو ع نہیں کیا جائے گا ۔

مزید :

فیصل آباد -