گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بیروزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ہے اور سہولت کار کی تلاش میں ہیں: نثار کھوڑو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بیروزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ہے اور سہولت کار کی تلاش ...
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بیروزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ہے اور سہولت کار کی تلاش میں ہیں: نثار کھوڑو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بیروزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ہے، غیر جمہوری قوتوں کے حامی بیک ڈور سازشیں کر رہے ہیں اور اب سہولت کار کی تلاش میں ہیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نثار کھوڑو نے کہا کہ بیروزگار سیاستدان اب سہولت کار کی تلاش میں ہیں اور جو سہولت کار کا کردار ادا کرے گا وہ آرٹیکل 6 کا مرتکب ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے مطالبے کی باتیں کرنے والوں کو سیاستدان کہلانے کا حق نہیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بیروزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ہے اور غیر جمہوری قوتوں کے حامی بیک ڈورسازشیں کر رہے ہیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 12,12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے، کیا وفاق لوڈشیڈنگ کر کے سندھ کو پاکستان بنانے کی سزا دے رہا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -