مظفر گڑھ میں انوکھا طریقہ علاج ، دربار پر آئے مریضوں کو زمین میں دھنسایا جانے لگا ، پولیس خاموش

مظفر گڑھ میں انوکھا طریقہ علاج ، دربار پر آئے مریضوں کو زمین میں دھنسایا جانے ...
مظفر گڑھ میں انوکھا طریقہ علاج ، دربار پر آئے مریضوں کو زمین میں دھنسایا جانے لگا ، پولیس خاموش

  

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں لاعلاج بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے مریضوں کو زمین میں دھنسایا جانے لگا ۔

نیو نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے نواح میں ایک دربار پر آنے والے مریضوں کو علاج کیلئے کئی کئی گھنٹوں تک زمین میںدھنسایا جانے لگا ہے ، دربار سے ملحقہ زمین کو بابرکت قرار دیکر لاعلم افراد کو گڑھا کھود کر اس میں اتار دیا جاتا ہے جہاں وہ کئی کئی گھنٹے دھنسے رہتے ہیں تاہم ایسا کرنے والی دربار انتظامیہ کو تاحال پولیس نے گرفتار تک نہیں کیا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ذرائع کا کہناہے کہ شدید گرمی اور زمین کی حرارت کے باعث مریضوں کو لاعلاج قرار دیکر گردن تک ان گڑھوں میں دھنسادیا جاتا ہے جس کے بعد انہیں مکمل طور پر صحت یاب قرار دیکر بھاری رقم اور نذرانے بھی وصول کئے جائے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اندھی تقلید کے حامل افراد اس قسم کا علاج کرانے کیلئے جوک در جوک دربار پر آتے ہیں اور مقامی پولیس کو بھی اس کا علم ہے مگر تاحال نہ تو دربار انتظامیہ کو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ ہی اس طریقہ علاج کو ختم کیا گیا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید :

مظفرگڑھ -