پانامہ لیکس پر پی پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات ہوئی تو اس کے معنی کچھ اور نکالے جائیں گے: قمرالزمان کائرہ

پانامہ لیکس پر پی پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، وزیراعظم اور زرداری کی ...
پانامہ لیکس پر پی پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات ہوئی تو اس کے معنی کچھ اور نکالے جائیں گے: قمرالزمان کائرہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر زرداری کی ملاقات میں ہونے والی بات چیت کا علم نہیں۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا، وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات ہو گئی تو اس کے معنی کچھ اور نکالیں گے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

لندن میں مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری پرانے دوست ہیں اور ہو سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی پیغام رسانی کر رہے ہو البتہ اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس حیثیت سے بھی گئے ان کو انکار نہیں کیا جا سکتا البتہ پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے جو بالکل واضح ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف یہاں تو پورا زور لگا رہے تھے اور جلسے کر رہے تھے لیکن پھر دل کا علاج کرانے لندن چلے اور وہاں شاپنگ کر رہے ہیں اور کھانے بھی کھائے جا رہے ہیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب پر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ ہی کوئی امکان ہے اور میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وقت ملاقات کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ اگر یہ ملاقات ہوئی تو پھر اس کے معنی کچھ اور نکالے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -