ترقیاتی منصوبوں میں کراچی کو نظر انداز کرکے شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کیا جارہا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

ترقیاتی منصوبوں میں کراچی کو نظر انداز کرکے شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کیا ...
ترقیاتی منصوبوں میں کراچی کو نظر انداز کرکے شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کیا جارہا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں کراچی کو نظر انداز کرکے شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کیا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد کوٹلی ستیاں سے شروع ہوا اور کہا گیا کہ کون سی سڑک بنائی جائے دربار جہانگیری لگا ہوا ہے جہاں کہاں جاتا ہے کہ ہے کوئی جو انصاف مانگے۔ کراچی پاکستان کی ترقی کا مرکز اور انجن ہے اربوں روپے ٹیکس دینے والے شہر کو کربلا بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں بھی بلوچستان کا خیال اس لیے آگیا ہے کیونکہ حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی وزیر اعظم کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔ پتا نہیں یہ قومی منصوبہ ہے یا اتحادیوں کا منصوبہ ہے موجودہ حکومت نے جو درباری نظام متعارف کرایا ہے اس سے پہلے ایسا نظام کبھی نہیں دیکھا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -