13آدم خور شیروں کو ایسی سزا کہ انہیں پیٹ بھرنے کیلئے انسانی نظام الاوقات کا پابند کردیا گیا

13آدم خور شیروں کو ایسی سزا کہ انہیں پیٹ بھرنے کیلئے انسانی نظام الاوقات کا ...
13آدم خور شیروں کو ایسی سزا کہ انہیں پیٹ بھرنے کیلئے انسانی نظام الاوقات کا پابند کردیا گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شیروں کو آدم خوری کی ایسی سزا دی گئی کہ اب انہیں پیٹ کی آگ بھرنے کیلئے انسانی نظام الاوقات  کی پاسداری کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسروں نے انسانوں پر حملے اور ان میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد 13 شیروں کو جنگل سے پکڑ کر پنجروں میں بند کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملے کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق گجرات کے جنگلات کے چیف فورسٹ جے اے خان کا کہناہے کہ ان شیروں کوملک کے مشرقی حصے سے پکڑا گیا۔انہوں نے کہا جن شیروں نے لوگوں پر حملہ کیا، ان پر تحقیق کی جائے گی جس کے بعد باقی شیروں کوجنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ان شیروں کے فضلے کا تجزیہ کر کے اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ کن شیروں نے لوگوں پر حملہ کیا ہے۔

شیروں نے گزشتہ جمعہ کو عام کے باغ کے پاس بنے اپنے گھر کے باہر سو رہے ایک 14 سال کے نوجوانوں پر حملہ کر دیا تھا۔ کشور کو بچانے کی کوشش میں ان کے والد بھی زخمی ہو گئے تھے۔اپریل میں شیروں نے کھیت میں سوتی ہوئی ایک 50 برس کی خاتون کی جان لے لی تھی اور ایک ماہ پہلے ایک سال 60 سال کے شخص کا شکار کیا تھا۔گجرات کے جنگلوں میں 500 سے زیادہ شیر ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -