مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر کی ملاقات کا متحدہ اپوزیشن کیساتھ کوئی تعلق نہیں: سراج الحق

مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر کی ملاقات کا متحدہ اپوزیشن کیساتھ کوئی تعلق ...
مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر کی ملاقات کا متحدہ اپوزیشن کیساتھ کوئی تعلق نہیں: سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری ایک ساتھ حکومت میں رہے ہیں اور ان کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں اس لئے لندن میں ہونے والی ملاقات میں اچنبھے کی کوئی بات نہیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت پر دباﺅ ہے اور آف شور کمپنیوں کے خلاف شور شرابہ ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دباﺅ کم کرنے کی کوشش میں ہوں۔ بنیادی بات یہ ہے کہ آف شور کمپنیوں سمیت کرپشن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اسے ہر حال میں جاری رکھنا چاہئے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ سیاستدان ملاقات کرتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا موقف یہی ہے کہ مستقل طور پر کرپشن کا راستہ روکے جانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقا کا متحدہ اپوزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور متحدہ اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ متفقہ ٹی او آرز ہوں اور کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -