خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، غیر ملکی زبان سیکھنے کے خواہشمند چینی زبان سیکھیں: شہباز شریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسم نے کروٹ لی اور خوشگوار ہو گیا، اس سے لطف اندورز ہوں ، غیر ملکی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے چینی زبان بہترین ہے۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں میں جلد چھٹیوں کا اعلان کر دیا تھا لیکن موسم نے کروٹ لی اور خوشگوار ہو گیا، اس سے میں بھی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ غیر ملکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو چینی زبان بہترین ہے، چینی زبان کا علم سرمایہ کاری ہے، مستقبل قریب میں فائدہ دے گی۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں