ڈرون پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا، کسی اور ملک سے بلوچستان میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا: چوہدری نثار

ڈرون پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا، کسی اور ملک سے بلوچستان میں گاڑی کو ...
ڈرون پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا، کسی اور ملک سے بلوچستان میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ پاکستانی حدود سے باہر رہ کر کیا گیا البتہ ابھی اس ملک کا نام نہیں بتا سکتے ہیں جس کی سرحد کے اندر سے بلوچستان میں ملا اختر منصور کی گاڑی پر میزائل داغا گیا۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گاڑی کو نشانہ بنانے والام ڈرون پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا بلکہ کسی اور ملک کی حدود میں رہ کر میزائل فائر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اس حملے سے قبل ہمیں خبر نہیں دی۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میںدعویٰ کیا تھا کہ ملا اختر منصور کی گاڑی پر حملہ پاکستانی انٹیلی جنس معلومات اور ٹیلیفونک گفتگو کی ٹریسنگ سے ہوا اور اس حملے سے متعلق پاکستان کو کئی ہفتے قبل ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -