دنیا کا وہ بازار جہاں جادو بکتا ہے

دنیا کا وہ بازار جہاں جادو بکتا ہے
دنیا کا وہ بازار جہاں جادو بکتا ہے

  

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) جادو ٹونہ یوں تو ہر جگہ کسی نہ کسی صورت میں پایا جاتا ہے لیکن میکسیکو میں یہ کام بہت بڑے کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس ملک کے دارلحکومت کے عین مرکز میں ایک ایسا بازار بھی موجود ہے کہ جہاں سینکڑوں دکانوں پر صرف جادوٹونے کی اشیاءفروخت کی جاتی ہیں۔

ویب سائٹ vice.com کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب بازار دارالحکومت میں واقع شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ مرکاڈو مرسیڈ کے مرکز میں واقع ہے اور پورے ملک میں مرکاڈو سنورا کے نام سے مشہور ہے۔ یہاں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی طلسمی دنیا میں آ گئے ہیں، جہاں ہر طرف دھواں، جنتر منتر، ہڈیاں، کھوپڑیاں اور عامل نظر آتے ہیں۔ یہاں آپ کو جگہ جگہ بورڈ لگے نظر آتے ہیں جن پر دنیا کے ہر مرض اور آسیب کا مکمل علاج کرنے کے دعوے تحریر نظر آتے ہیں۔ اس بازار میں موت کی دیوی، منشیات کی دیوی اور شیطان کے مجسمے بھی نظر آتے ہیں جبکہ جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں، ہڈیاں، کھوپڑیاں اور کالے اور سفید جادو کے دیگر لوازمات بھی نظر آتے ہیں۔

اس آسیبی بازار میں کم از کم 400ایسے عامل موجود ہیں جو سپین، مصر اور افریقی ممالک کے جادوئی عملیات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اور ان کے گاہک ان ممالک سے بھی آتے ہیں۔ یہاں موجود ایک جادوگرنی نے بتایا کہ اس کے پاس سب سے زیادہ کسٹمر محبت اور ازدواجی زندگی میں کامیابی کے لئے آتے ہیں۔ یہاں ایسے کسٹمرز کو رنگ برنگے تعویذ، محلول اور لوشن دئیے جاتے ہیں۔

جادو کے لوازامات کے علاوہ اس بازار میں تمباکو، موم بتیاں، شیمپو، صابن، چائے اور مختلف قسم کے آلات بھی فروخت کئے جاتے ہیں۔ صحت کے مسائل ہوں یا محبت میں ناکامی کا سامنا ہو، کاروبار نہ چل رہا ہو یا شریک حیات خوش نہ ہو، یا موم بتی اور صابن خریدنا ہو، اگر کسی کو ان تمام مسائل کا حل ایک ہی جگہ چاہئیے تو اس بازار کے علاوہ کہیں ممکن نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -