نوجوان لڑکے لڑکیوں کی جانب سے سعودی عرب میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

نوجوان لڑکے لڑکیوں کی جانب سے سعودی عرب میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب جس ...
نوجوان لڑکے لڑکیوں کی جانب سے سعودی عرب میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف میں میڈیکل کے طلبا و طالبات کی ایک مخلوط پارٹی کی ویڈیو سامنے آنے پر ملک میں شدید ہنگامہ برپاہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کرنے والے انٹرنیٹ صارفین پارٹی میں شریک طلبا وطالبات کے لئے سخت سزا کا مطالبہ کررہے ہیں۔
نیوز سائٹ ایمریٹس 247کے مطابق یہ ویڈیو مقامی اخبار اجیل اور کچھ سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے سامنے آئی۔ ویڈیو میں متعدد لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک پارٹی میں شریک دیکھا جاسکتا ہے، ان میں سے کچھ نے میڈیکل کے شعبے کی مخصوص یونیفارم بھی زیب تن تک کررکھی ہے۔ پارٹی میں شریک اکثر نوجوان روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والی تمام خواتین نے بھی برقعہ پہن رکھا ہے۔ اس کے باوجود غصے سے بھرے ناقدین اس پارٹی کو سعودی روایات اور اقدار کی شدید خلاف ورزی قرار دے کر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وہ ایک شعبہ جس میں کام کرنے والی خواتین سے سعودی شہری شادی کرنا پسند نہیں کرتے، سعودی خواتین کا احتجاج
انٹرنیٹ پر اس پارٹی کی مخالفت میں مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر بے حیائی اور سعودی روایات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ ناقدین پارٹی میں شریک طلبا وطالبات کے علاوہ اس شاپنگ مال کی انتظامیہ کے لئے بھی سزا کا مطالبہ کررہے ہیں کہ جہاں یہ پارٹی منعقد کی گئی۔ دوسری جانب پارٹی میں شریک طلبا وطالبات کا کہناہے کہ ان کا لباس اوررویہ انتہائی شائستہ اور ایک دوسرے کے احترام پر مبنی تھا، لہٰذا اس پر تنقید کرنے والوں کو اپنی سوچ اور نظریات پر غور کرنا چاہئیے۔


Saudi party by dailypakistan

مزید :

عرب دنیا -